How can I develop self-confidence and self-esteem?

self-help,inspirational-quotes,motivation-quotes-in-urdu,



پراعتماد لوگ ہمیشہ  پر سکون رہنے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ پراعتماد لوگ کسی بھی مشکل میں گھبراتے نہیں ہیں۔ اور ہر مشکل کا حل تلاش کرنے کی کوشیش کرتے ہیں۔

پراعتماد لوگ کبھی بھی آسانی سے ناراض نہیں ہوتے۔ کیونکہ
 وہ اپنی اور اپنے آس پاس لوگوں کی قدر جانتے ہیں۔

 اپنے علم اور تجربے کی بنیاد پر یقین دہانی کے ساتھ گفتگو  کرتے ہیں۔ اور  ہر وہ بات کرنے سے پرہیز کرتے ہے جس کا ان کے پاس علم نہیں ہوتا۔

وہ مشکل وقت میں فیصلہ کرنا جانتے ہیں۔ کیونکہ ہر کام میں تاخیر سے فیصلہ کرنا ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

پراعتماد لوگ ہمیشہ سب سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ خود کو بھی اتنا پیار کرتے ہیں جتنا دوسروں کو۔

دوسرے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشیش نہیں کرتے۔ اور نہ ہی اپنے آپ کو سب سے اہم ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ اپنی قدر اور قیمت جاتے ہیں۔

ایمانداری سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا جائیزہ لیتے ہیں۔ کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایمانداری سے اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

جس جگہ "نہیں" کہنے کی ضرورت ہوتی ہے، وہ "نہیں" کہنے کے قابل ہوتے ہیں۔ ایک پراعتماد شخص دوسروں کو لفظ "نہیں" کہنے میں آسانی محسوس کرتا ہے۔

وہ کبھی سیکھنا بند نہیں کرتے۔ علم ہمارے اعتماد میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ اپنے علم کی بنیاد پر اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔ اور دوسروں کے فیصلوں میں دخل اندازی نہیں کرتے۔

0 Comments: