How to Stay Motivated - Urdu Column

 

How to Stay Motivated - Urdu Column


1

زندگی میں ہر کام ہماری مرضی کے مطابق نہیں ہوتا۔ کچھ کام تو ایسے ہوتے ہیں جو کہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ مشکل ہو جاتے ہیں۔

لیکن ہمارے اندر زندگی کی ہر مشکل کو حل کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔ اگر ہمارے اندر یہ جذبہ نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔ تو ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں اپنے اندر یہ جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

زندگی میں مشکل حالات ہی ہمیں زندگی جینا سکھاتے ہیں۔کیونکہ ان مشکل حالات میں سیکھے گئے سبق بہت ہی زیادہ قیمتی ہوتے ہیں۔ ابھی شاید اس قیمت کا آپ کو اندازہ نہ ہو۔ لیکن ایک دن ضرور ہو گا۔

بس ایک بات یاد رکھیں کہ زندگی میں ہر کام کی شروعات ایک خاص مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کریں۔ اور اپنے اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہمیشہ ثابت قدم رہیں۔

مقاصد یا تو اچھے ہوتے ہیں یا پھر بڑے۔ لیکن ہمیشہ اچھے مقصد کو حاصل کرنے کی صف میں شامل ہو۔

0 Comments: