ہر انسان کی اپنی عزت ہوتی ہے


اس دنیا میں ہر انسان کو اپنے وجود کا احساس ہے۔ یعنی اسے اپنی عزت نفس کا احساس ہے۔ چاہے یہ انسان دنیا کا کوئی بھی چھوٹے سے چھوٹا کام ہی کیوں نہ کرتا ہو۔ چاہے وہ ایک فقیر ہی کیوں نہ ہو۔

ہر انسان کی عزت کا معاملہ بہت ہی زیادہ حساس ہے۔ باحیثیت انسانیت ہمیں کسی بھی انسان کی پوزیشن دیکھ کر اس کی عزت کا اندازہ نہیں کرنا چاہیے۔ اور سب کے ساتھ ایک طرح کی ہمدردی اور احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ 


اگر کوئی انسان غلطی کر لیتا ہے تو اسے بھی معاف کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ کوئی بھی انسان جان بوجھ کر غلطی نہیں کرتا۔ اور سزا تو جرم کرنے پر دی جاتی ہے غلطی پر نہیں۔


اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان میں بہت سی خامیاں ہوتی ہیں۔ لیکن صرف ایک ہی انسان میں خامیاں نہیں ہوتی بلکہ ہر انسان میں ہوتی ہیں۔ اسی لیے اگر آپ اپنے سے کسی چھوٹے کی عادت کو بدلنا چاہتے ہیں۔ تو ایک بات کا یاد رکھیے وہ یہ کہ انسان کی عادت بہت آسانی کے ساتھ ساتھ بدلنے والی نہیں ہوتی۔ اس معاملے میں اکثر والدین جذبات میں آجاتے ہیں۔ جبکہ یہاں جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ کہ اپنے سے چھوٹوں کی یا اپنے ماتحت لوگوں کی رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ بار بار رہنمائی کرنے نے کے ذریعے سے ہی انسان بدلنا شروع ہو جاتا ہے۔

0 Comments: