Recent Posts
Ahmad Faraz Poetry | Faraz Poetry In Urdu Text - PDF
Who Will Cry When You Die Summary In Urdu - PDF
Molana roomi | Best Maulana Rumi Hikayat in Urdu
If You Did Not Do Your Homework Meme - Funny Jokes in Urdu
Funny Status In Urdu - You can observe people by their wealth
Funny Shayari In Urdu - Some Girls Take Very Big Purse
Sad Poetry - When we were little
Love Poetry - What Is The Name of Love
Best Islamic Quotes In Urdu For Improve Our Life
Funny Poetry in Urdu - Girls Work As Hard As They Can In Their Studies
Live in Friendship and Die in Friendship - Friendship Poetry
Learn to keep everyone Around You Happy - Aqwal e Zareen In Urdu
How To Make Every Decision In Life - Self Improvement Article In Urdu
How To Make Every Decision In Life - Self Improvement Article In Urdu
ہمارے خیالات اور ان کو مکمل نہ کر پانا
یہ ایک ایسی غلطی ہے جو کہ ہر ایک انسان ضرور کرتا ہے۔
یعنی اپنے خیالوں میں تو بہت سارے پلین بنا لینا۔ لیکن ان کو حقیقت میں تبدیل نہیں کر پانا۔
ہم میں سے اکثر لوگ اپنے فیوچر کے بارے میں بہت سے پلان بناتے ہیں کہ میں یہ بھی کر لوں گا میں وہ بھی کر لوں گا۔ یہاں تک کہ اپنے خیالات میں کر بھی لیتے ہیں۔
لیکن حقیقت میں وہی کے وہی رہتے ہیں۔ اور کچھ بھی نہیں کر پاتے۔
اپنے خیالات کو حقیقت میں تبدیل نہ کر پانا صرف اور صرف ہماری ایک غلطی کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اور وہ غلطی یہ ہے کہ اپنے خیالات اور ایکشن میں فرق نہ کرنا۔
آئیے اس کے بارے میں مزید جانتے ہیں۔
ہمارے خیالات
یہ سب سوچتے رہنا کہ یہ بھی کر لوں گا میں وہ بھی کر لوں گا۔ اور سوچتے ہی سوچتے اپنے خیالوں میں کر بھی لینا۔ یہ سب ہمارے جذبات ہیں۔
اصل حقیقت تو یہ ہے کہ ہمارے جذبات، خیالات اور سوچنے سے ہمارا کوئی بھی کام مکمل نہیں ہوتا۔ یعنی صرف خیالات دیکھ لینا یا سوچ لینا ہمارے لئے کافی نہیں ہے۔
جب تک ہم اپنے خیالات یا اپنی سوچ کو پورا کرنے کے لیے ایکشن نہیں لیتے۔
مثال کے طور پر
اگر آپ کوئی کتاب لکھنا چاہتے ہیں اور کتاب کے لئے اپنے دماغ میں بیس آرٹیکل کے آئیڈیاز بھی سوچ لیے۔ لیکن لکھا ایک بھی نہیں۔ تب یہ صرف ہماری سوچ اور خیالات ہیں۔ اور کچھ نہیں
لیکن اگر آپ صرف کتاب کا نام سوچ لیتے ہیں اور کسی ایک ٹوپک پر آرٹیکل بھی لکھ لیتے ہیں۔ تو یہ آپ کا ایکشن ہوگا کتاب کو شروع کرنے کے لیے۔
یہ سب بتانے کا کا ہرگز مقصد یہ نہیں ہے کہ ہم اپنے فیوچر کے بارے میں سوچنا یا خیالات دیکھنا بند کر دیں
لیکن صرف خیالات دیکھ لینے یا سوچ لینے سے ہم وہ سب کر نہیں سکتے جب تک کہ ہم ان کو پورا کرنے کے لیے ایکشن نہیں لیں گے۔
ہماری ایکشن نہ لینے کی سب سے بڑی وجہ
ہم میں سے زیادہ تر لوگ خیالات دیکھنے کے بعد ان کو پورا نہیں کر پاتے۔ کیونکہ زیادہ تر لوگ ان خیالات کو پورا کرنے کے لیے ایکشن نہیں لیتے
زیادہ تر لوگ ایکشن صرف اور صرف اس لئے نہیں لیتے کیونکہ وہ فیلیر اور لوگوں کی باتوں سے ڈر جاتے ہیں۔
مثال کے طور پر۔
اگر آپ جسمانی طور پر کمزور ہیں۔ اور خیال کرتے ہیں کہ میں جم جاؤں گا اور جسمانی طور پر صحت مند ہو جاؤں گا۔
ابھی یہ صرف یہ آپ کا خیال ہے
لیکن پھر آپ سوچتے ہیں کہ جسمانی طور پر اتنے زیادہ کمزور ہونے کی وجہ سے جم میں باقی لوگ میرے کمزور جسم کو دیکھ کر کیا سوچیں گے۔ صرف اور صرف لوگوں کے ڈر سے اپنے اس خیال کو پورا کرنے کے لیے ایکشن نہیں لے پاتے۔
کیونکہ آپ لوگوں کی باتوں اور ناکامی سے بچنا چاہتا ہیں۔ہمارے خیالات اور ہمارے سوچنے سے حقیقت میں کوئی بھی نتیجہ نہیں نکلتا۔ جب تک کہ ہم ایکشن نہیں لیتے۔
اپنی بہتری کے بارے میں سوچنا اچھی بات ہے اور ہر کوئی سوچتا ہے۔ لیکن میں آپ سے پوچھتا ہوں۔
آپ صرف اپنے خیالات میں رہتے ہیں؟
یا خیالات کو پورا کرنے کے لئے ایکشن بھی لیتے ہیں؟
اب یہی سوال آپ خود سے پوچھیں
Friendship Poetry | Funny Poetry | Love Poetry | Urdu Poetry | Sad Poetry |

- About Us